راولپنڈی رنگ روڈ سیکنڈل وزیر اعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)”آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ ” سلسلے کی چوتھی نشست پر وزیر اعظم عمران خان عوام کیساتھ فون نمبر 0519224900 پر براہ راست ٹیلیفون پر گفتگو کرر ہے ہیں ، ایک کالر کے سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں یہ اطلاع ملی کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے ذریعے بااثرلوگوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے ، میں نے تحقیقات کروائی تو یہ تمام باتیں سچ نکلیں ، اینٹی کرپشن معاملے پر مزید تحقیقات کررہا ہے ، 2ہفتوں کے اندر تحقیقاتی رپورٹ سامنے آجا ئیگی ، ذمہ داروں کیخلاف سخت ترین ایکشن

لیا جائیگا، منصوبہ کو پلان کے مطابق مکمل کیا جائیگا، ایک اورکالر کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اقتدار میں آکر بھارت کیساتھ تعلقات اچھے کرنے کی پوری کوشش کی ،ہمارے پاس چین کی بہت بڑی مارکیٹ ہے اسی طرح بھارت کیساتھ تعلقات اچھے ہونے سے کوئی شک نہیں کہ ہماری تجارت بہت بہتر ہو جائے گی لیکن اب جو حالات ہیں اس میں اگر ہم بھارت سے تعلقات بہتر کرتے ہیں تو یہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے غداری ہو گی ، جب تک بھارت 5 اگست کے اقدام سے پیچھے نہیں ہٹتا ، ہم ان سے بات نہیں کریں گے ۔ اس وقت بھارت سے دوستی کا مطلب کشمیریوں سے غداری ہو گی ۔اس سے قبل ابتدا میں وزیر اعظم نے کہا کہ مخالفین ہمیں نا اہل کہتے تھے لیکن انتہائی مسائل کے باوجود ہمجی ڈی پی 4 فیصد پر لے آئے ہیں، اپوزیشن اب تسلیم کرے تو پھنس جاتی ہے کیونکہ وہ ہمیں نااہل کہتی رہی ہے۔ ہمارا جی ڈی پی 4 فیصد تک ہے جو مخالفین کی سوچ سے زیادہ ہے ، اس لئے انہوں نے شور مچا دیا کہ اعداد و شمار غلط ہیں ، فوج کو کہا گیا کہ منتخب حکومت کو گرا دو ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *