جب عام آدمی کی حالت بدل رہی ، اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا؟ فواد چوہدری نے جوابات مانگ لئے

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا،ایک طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار چارہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا،اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خریدو فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کوپاؤں پرکھڑا کرنے کی اس کوشش میں بھرپورحصہ ڈالا اور1000ارب

روپیہ پاکستان بھیجے۔ انہوںنے کہاکہ گندم،چاول،گنااور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوء زرعی معیشت میں 1100ارب روپیہ منتقل ہوا۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اس سے کسانوں کی قوت خرید میں بھرپور اضافہ ہوا،ٹریکٹر 64فیصد زیادہ فروخت ہوئے کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خریدو فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا،اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ کیااس وقت جب معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *