ویک اینڈ پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے سیاحوں کوپیشگی اطلاع دیدی ‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور زیریں اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوااور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور زیریں اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی/جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ تاہم اس دوران بارکھان 18 اور ڈی جی خان میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:تربت ،بہاولنگر48، جیکب آباد 47اور کوٹ ادو میں 46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *