وزیر اعظم کا سٹیزن پورٹل پر شکایت کا نوٹس 2اعلیٰ افسران کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑ گئے

اسلام آباد(آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانی کی جانب سے سیٹیزن پورٹل پر کی جانے والے شکایات کا نوٹس لے لیا۔اسلام آباد لینڈ ریونیو کے افسران کے خلاف کارروائی اور انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی نے پلاٹ منتقلی سے متعلق وزیراعظم کو شکایات کی تھی جس پر سرکل رجسٹرارآفس نے شہری کی شکایت پر اس کی داررسی نہیں کی تھی۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار کو آپریٹو سوسائیٹز اسلام آباد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور چیف کمشنر نے وزرات داخلہ سے سرکلرجسٹرارکومعطل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔انسپکٹر کوآپریٹیو سوسائیٹیز کوبھی عہدہ سے برطرف کر دیا گیا ہے اور متعلقہ ہائوسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے بینک اکائونٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *