پاکستان میں بھارتی قسم کے کروناوائرس کی تصدیق کر دی گئی ، پہلا کیس رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وزارت قومی صحت نے پاکستان میں بھارتی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق کر دی۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم کے 7 اور بھارتی قسم کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم کا یہ ملک میں پہلا کیس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ

مئی کے پہلے 3 ہفتوں میں حاصل کردہ نمونوں سے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کی جانچ قومی ادارہ صحت میں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اور جنوبی افریقی کیسز کی ٹریسنگ بھی شروع کر دی گئی، وائرس کی عالمی اقسام کی موجودگی کے باعث گائیڈ لائنز پر عمل کی ضرورت ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ماسک کے استعمال اور کورونا ویکسی نیشن کی بھی ضرورت ہے۔دوسری جانب بھارتی ریاست اترپردیش کے بارابنکی نامی گائوں میں لوگوں نے کوروناویکسینیشن سے بچنے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی۔بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق بارابنکی میں شعبہ صحت کی ٹیم کوروناویکسینیشن کے لیے پہنچی تو گاں والے سریو نامی دریا میں کود گئے۔ ویکسین سے متعلق خوف اور تحفظات کے باعث وہ ویکسین نہیں لگوانا چاہتے۔ پورے گاں میں صرف 14 افراد نے ویکسینیشن کروائی۔سیسادا نامی رہائشی کا کہنا تھا کہ اس نے دریا میں اس لیے چھلانگ لگائی کیوں کہ اس نے سن رکھا تھا کہ کوروناویکسینیشن کے نام پر آنے والی ٹیم زہر کا انجکشن لگا رہی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے مختلف ریاستوں میں کئی شہری ویکسینیشن کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔شعبہ صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ جب لوگوں کو ویکسین لگانے کے لیے گاں پہنچے تو بہت سے لوگ ہمیں دیکھ کر فرار ہوگئے اور جن کو روکنے کی کوشش کی وہ دریا میں کود گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن ٹیم کا مقصد لوگوں کو وائرس سے محفوظ بنانا ہے لیکن وہ اس حقیقت کو سمجھا ہی نہیں چاہتے، ہم نے بمشکل 14 افراد کو ویکسین لگائی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *