رنگ روڈ اسکینڈل ، شیخ رشید کی بھی سینکڑوں سو کنال اراضی کا انکشاف ، صحافی کے سوال پر تلملا گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ئوف کلاسرا کا کہنا تھاکہ مجھے کسی نے کہا کہ شیخ رشید آجکل کس کے گھر رہ رہے ہیں نہ لال حویلی رہتے ہیںاور نہ ہی منسٹر انکلیو میں رہتے ہیں یہ آجکل کہاں رہ رہے ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید صاحب سے پوچھا جانا چاہیے کہ آپ کہا رہ رہے ہیں ،وہ کہتے ہیں کہ میں رہتا کہاں آپ کا مسئلہ نہیں ہے ،

میں زمین کسے بیچتا ہوں آپ کو کیا مسئلہ ہے ، میں رنگ روڈ سے کتنی دور رہتا ہوں یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے ، یہ میرا مسئلہ ہے ، میں کتنے ریٹ پر بیچی ہے آپ مجھے سے یہ سوال پوچھنے والے کون ہوتے ہیں ۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے نواز شریف اور زرداری فیملی سے بے شمار سوالا ت کیے لیکن یہ ایک سوال کا سامنا نہیں کر سکے ، شیخ رشید سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کا رنگ روڈ میں نام آرہا ہے ، آپ کی زمین ہے ، اس کا جواب دے دیں ۔ اس کے جواب میں شیخ رشید کا صحافی کو کہنا تھا کہ آپ کو ٹی وی پر آنے اور اپنی شکل دیکھانے کا شوق ہے اس لیے آپ نے مجھے یہ سوال کیا ہے ۔ صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت جب شیخ رشید کی تقریر چل رہی ہوتی تھی تو ہر ٹی وی چینل ان کی تقریر دکھاتا تھا کیونکہ ریٹنگ اچھی آتی تھی ۔ آج ایک صحافی نے آپ سے سوال پوچھا لیا تو آپ اس پر غصے ہو گئے ہیں ۔دوسری جانب نجی ٹی وی جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے فتح جنگ میں اپنی زرعی زمین فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ نے نجی ٹی وی پروگرام مدمقابل میں بریک کی گئی رنگ روڈ کے قریب زمین کی ملکیت کا بھی اعتراف کیا ، شیخ رشید نے رنگ روڈ اسکینڈل آنے سے کچھ روز قبل اپنی زمین مارکیٹ ریٹ سے مہنگی پیچی تھی ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سو کنال فروخت کرنے کے بعد بھی کئی سو کنال اب بھی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملکیت ہے ۔ اس حوالے سے ریزیڈینشیا کے مالک ملک تحسین نے کہا ہے کہ ہم نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ایک ماہ پہلے ڈیڑھ سو کنال زمین مارکیٹ ریٹ پر خریدی ہے ۔ ملک تحسین نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے پاس 1100سو کنال کے قریب قیمتی اراضی اب بھی فتح جنگ روڈ پر موجود ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *