’’قومی مفاد کیلئے نواز شریف کے پاؤں بھی پکڑنے کو بھی تیار ہوں‘‘ مجھے لندن جانے دیں گارنٹی دیتا ہوں نواز شریف مان جائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے میدان جنگ میں گھوڑے اور موذی بیماریوں میں ڈاکٹرز تبدیل نہیں ہوتے۔ لندن کرکٹ کا میچ دیکھنے یا جادو ٹونا سیکھنے نہیں جارہا تھا۔ میں خطرناک کینسر کا مریض رہ چکا ہوں 2003سے لندن میں

ریگولر چیک اپ ہوتا ہے چیک اپ کروانے جانا صحت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت ہمارا راستہ نہیں ہے، قومی مفاہمت کے لیے نواز شریف سے بات کروں گا۔ مجھے ان کے پاؤں بھی پکڑنے پڑے تو یہ کروں گا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر نے کہا گارنٹی دیتا ہوں کہ نواز شریف قومی ترقی کے لیے تعاون پر تیار ہوں گے۔شرط یہ ہے کہ سب کے لیے لیول پلینگ فیلڈ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے، جس میں صاف شفاف الیکشن ہوں، ادارے اپنے دائرے میں کام کریں ، آئین و قانون کی حکمرانی ہو ، عدلیہ آزاد ہو اور مقننہ کو کام کرنے کا موقع ملے۔ شہباز شریف نے کہا، مریم نواز سیاست دان ہیں، مریم ہوں یا حمزہ، سیاست سب کا حق ہے۔ فیصلہ عوام کریں گے، مریم کو گرومنگ کی ضرورت ہے ان کے والد اور میں چچا کی حیثیت سے یہ کام کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *