19 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 19 سال سے زیادہ عمرکے شہری کل جمعرات سے کورونا ویکسین کے لئے رجسٹریشن کرائیں۔اپنے بیان میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے ٹوئٹ میں کہا کہ جمعرات سے کورونا ویکسین کیلئے پوری قوم کی رجسٹریشن شروع ہوجائے گی۔اسدعمرنے کہا کہ این سی اوسی اجلاس

میں 19 سال سے اوپرکے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد 19 سال سے زیادہ عمر کے شہری جمعرات سے کورونا ویکسین کے لئے رجسٹریشن کرائیں۔دوسری جانب ملک بھر میں کوروناوبا کے باعث مزید 65 افراد جاں بحق اور 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 076 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,943,62 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 724 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 908,576 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 11 ہزار 766 ، پنجاب میں 3 لاکھ 36 ہزار 315، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار 644، اسلام آباد میں 80 ہزار 662

، بلوچستان میں 24 ہزار 733 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 940 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 516 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد60 ہزار 268 ہے۔ جب کہ4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر

میں کورونا سے مزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 20 ہزار 465 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 686 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 827,843 ہوگئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *