کورونا کی پہلی ویکسین لگوانے والا بزرگ شہری چل بسا

لندن، جدہ (این این آئی)دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرتی کورونا ویکسین فائزر کی پہلی ویکسین لگوانے والا بزرگ برطانوی شہری چل بسا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی ویکسین لگوانے والے ولیم شیکسپیئر 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

ولیم شیکسپیئر کو کئی امراض لاحق تھے جس کے باعث وہ گزشتہ کچھ عرصے سے اسپتال میں ہی داخل تھے اور انہیں اسپتال میں ہی فائزر کی تصدیق شدہ پہلی ویکسین لگائی گئی تھی۔81 سالہ بزرگ برطانوی شہری کا انتقال بھی اسی اسپتال میں ہوا جہاں سے انہوں نے ویکسین لگوائی تھی۔دوسری جانب سعودی عرب میں غیرملکی مسافروں اور ویکسین نہ لگوانے والے مستثنی افراد کے لیے گائیڈ بک جاری کردی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ہوٹل قرنطینہ ان ملکوں سے آنے والے تمام مسافروں پر لاگو ہوگا جہاں سے آمد پر پابندی نہیں ہے۔ محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق اخراجات مسافروں سے وصول کیے جائیں گے۔ ہوٹل قرنطینہ سے مستثنی زمرے کے مسافروں پر ہاس آئسولیشن کی پابندی ہوگی۔ مستثنی زمروں میں سعودی شہری، ان کی غیر ملکی بیوی یا غیر ملکی شوہر شامل ہیں۔ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو 7 دن تک ہاس آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔ محکمہ شہری ہوابازی نے مزید کہا کہ آئسولیشن کے چھٹے دن یعنی آخری دن میں پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ویکسین نہ لگوانے والوں کو 7 روزہ ہائوس آئسولیشن کرنا ہوگا، چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ سرکاری وفود، سفارتی ویزا ہولڈرز، سفارتکار اوران کے ساتھ مقیم اہل وعیال اس سے مستثنی ہوں گے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *