تحریک انصاف کے سابقممبر قومی اسمبلی شرط جیتنے کیلئے ہرن کے پنجرے میں گھس گئے ، ویڈیو وائرل ہو گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر قومی اسمبلی(ایم این اے) انجینیئر حامد الحق کے ایڈونچرز کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق حامد الحق شرط جیتنے کے لیے ہرن کے پنجرے میں گھس گئے اور پنجرے میں بھاگتے ہرنوں میں

سے ایک کو پکڑ کر 5 ہزار روپے کی شرط جیت لی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں پنجرے کے اندر ہرنوں کو پکڑنےکی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔قبل ازیںتحریک انصاف کے سابق ایم این اے شرط جیتنے کیلئے کئی منزلہ عمارت بلند سائن بورڈ پر چڑ ھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سابق رکن قومی اسمبلی انجیئنئرحامد الحق ایک ہزار کی شرط پوری کرنے کیلئے مذاق میں تین سے چار منزلہ عمارت بلند سائن بورڈ پر چڑھ گئے ، عمارت پر چڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جسے وہاں موجود ان کے دوستوں نے بنایا اور سوشل میڈیا پر ڈال دیا ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سڑھیوں کی مدد سے سائن بورڈ پر چڑھے اور واپس آکر شرط کا ایک ہزار لے کر خوشی کا اظہار کیا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *