’’زمین پر کرونا کے سخت قواعد، جوڑے کی جہاز میں شادی‘‘ درجنوں رشتہ دار وں کی شرکت،جہازعملے کو معطل کر دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے ایک جوڑے نے لاک ڈاؤن کے درمیان جہاز میں شادی رچالی ۔ 160 سے زائد رشتے دار طیارہ میں سوار تھے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کورونا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سول ایوی ایشن حکام نے معاملے کا

سخت نوٹس لے کر جہاز کے عملے کو معطل کر دیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق بھارتی ریاست ٹامل ناڈو کے ایک مدورائی جوڑے نے ایک سپائس جیٹ چارٹرڈ فلائٹ کی مدورائی سے بنگلور اور پھر واپسی کی بکنگ کرائی۔ اس طیارے میں دولہا راکیش اور دلہن دک سنہا سمیت160 سے زائد رشتے دار اور ویڈیو بنانے والا شخص شامل تھا۔ جوڑے نے دوران پرواز شادی رچا لی جس میں تمام شریک رشتہ داروں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ اس شادی کی جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوئی تو اس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے معاملہ کا سخت نوٹ لیا اور فلائٹ کے عملے معطل کردیا ۔سول ایوی ایشن حکام نے ایئرلائن کو ہدایت دی کہ اُن تمام افراد کے خلاف شکایت درج کرائے جنھوں نے کووڈ قواعد کی تعمیل نہیں کی ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *