28مئی کوسورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا ،قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا

لاہور(آن لائن)28مئی کوسورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا ،قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا،اس روزبیت اللہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گا،اس روز قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔دوبارہ سورج16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا، اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔28مئی کو قبلے کا رخ متعین کرنے کیلئے زمین میں ایک چھڑی عموداً گاڑ دیں اس مقررہ وقت پر اس چھڑی کے سایے پر خط کھینچ دیں اور اس خط پر عموداً گرائیں اور شمالاً جنوباًزاویہ قائمہ بنائیں یہی خانہ کعبہ کا درست رخ ہوگا۔اس برس سورج دوسری مرتبہ16جولائی کو بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *