کل مکمل چاند گرہن اور ’سپر فلاور بلڈ مون ‘ہوگا‎

کراچی (این این آئی)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 26 مئی 2021ء کو مکمل چاند گرہن ہوگا۔ایک بیان میں پروفیسر جاوید اقبال نے کہا کہ 26 مئی کے مکمل چاند گرہن کے دوران چاند زمین سے قریب ہونے کے باعث سپر فلاو بلڈ مون بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 26 مئی کے اس چاند کو ’سپر فلاور بلڈ مون‘ کا نام دیا گیا ہے،

چاند گرہن کے دوران 14منٹ کے لئے چاند سرخ رنگ کا نظر آئے گا۔پروفیسر جاوید اقبال نے کہاکہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بج کر 48 منٹ پر ہوگا۔مکمل چاند گرہن 4 بج کر 11منٹ پر ہوگا، اختتام شام 6 بج کر 5 منٹ پرہوگا، پاکستان میں دن ہونے کے باعث یہ دکھائی نہیں دے گا۔دوسری جانب بھارت کے مغربی ساحل پر آنے والے طاقتور طوفان ‘تاؤتے کے چند روز بعد مشرقی ساحل کو خلیج بنگال میں بننے والے شدید طوفان کے پیشِ نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔بھارت کے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا سائیکلون ‘یاس کے بدھ کے روز ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے اس دوران 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چل سکتے ہیں۔محکمے کا مزید کہنا تھا کہ طوفان کے مغربی بنگال کی مشرقی ریاستوں اور اوڈیشا سے ٹکرانے کی پیش گوئی ہے۔مذکورہ اعلان کے بعد ساحلی علاقوں کو خالی کروایا جارہا ہے جبکہ بحالی اور امدادی کارروائیوں کے پیشِ نظر دو ریاستوں میں ڈیزاسٹر ریلیف ٹیمز تعینات کردی گئی ہیں۔ یہ طوفان بھارت سمیت پاکستان میں وقت سے پہلے مون سون کا باعث بنے گا، بحرہ اوقیانوس میں لالینا ایکٹو ہونے سے مون سون کی بارشوں کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے، مون سون کی بارشیں پاکستان میں طویل ہو کر اکتوبر کے پہلے دوسرے ہفتے تک جاری رہ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی فضائیہ اور بحریہ نے کہا کہ انہوں نے ریلیف ورک کے لیے کچھ ہیلی کاپٹر اور بحری جہاز مختص کردیے ہیں۔سائیکلون یاس 10 روز کے اندر بھارت سے ٹکرانے والا دوسرا طوفان ہے اس سے قبل سائیکلون تاؤتے کے نتیجے میں مشرقی ریاستوں میں کم از کم 140 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ان میں سے 70 افراد ایک بحری جہاز کے ممبئی کے ساحل پر ڈوبنے سے ہلاک ہوئے تھے جس کا لنگر طوفان کے باعث ضائع ہوگیا تھا۔بھارت کو ایسے وقت میں بڑے طوفانوں کا سامنا ہے کہ جب وہ کورونا وائرس کے تباہ کن پھیلاؤ سے نبرد آزما ہے جس سے ان دونوں معاملات سے نمٹنے کے لیے اس کی کوششیں مزید مشکل ہوگئی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *