لاک ڈاؤن مزید سخت،رات 8بجے گھروں سے باہر نکلنے والوں کیساتھ کیا سلوک ہو گا ؟ پولیس نے خبردار کر دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ حکومت نے شہرقائد میں لاک ڈاؤن کے دوران مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت پولیس نے فیصلے پر بھرپور عمل درآمد کرانے کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس حکام نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں رات 8 بجے کے بعد گھر سے غیرضروری نکلنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا

اور ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، شہر کی اہم شاہراہوں پر رکاوٹیں اور پکٹس لگائیں گے، رات آٹھ بجے کے بعد عوام غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ناکوں پر غیرضروری نکلنے والوں کو روکا جائے گا۔کراچی میں مارکیٹوں، ہوٹل اور پارکس کے اطراف پولیس گشت ہوگا، سینئر پولیس افسران خود اضلاع کا دورہ کریں گے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔حکام نے متنبہ کیا کہ اسپتال یابیماری کا جھوٹ بولنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔خیال رہے کہ آج صبح کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس کے بعد سندھ حکومت نے شہر قائد میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے نیا حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ جس کا اطلاق کل سے کیا جائے گا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ شہریوں کو رات 8 بجےکے بعد غیرضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *