لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی تمام درخواستیں واپس کرنے کی استدعا پر فیصلہ سنا دیا

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی تمام درخواستیں واپس کرنے کی درخواست منظور کرلی۔لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے اور فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل شہباز شریف امجد پرویز نے موقف اپنایا کہ شہباز شریف اپنی درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں۔وکیل وفاقی حکومت

نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے احکامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرنا عدالت کا کام ہے۔ وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے بلیک لسٹ کیس میں جواب جمع کرائیں۔دوسری جانب تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ مافیا کو پہلی مرتبہ عمران خان نے کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے،عمران خان نے مافیاز کیخلاف جس جہاد کا اعلان کیا ہے اس پر پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے مفرور اور عوام سے مسترد شدہ پی ڈی ایم ٹولہ بدترین انجام تک پہنچ چکا۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے گراس روٹ لیول کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہو ں نے کہاکہ عوام کے ووٹوں سے برسراقتدارآنیوالے وزیر اعظم عمران خان پوری ایمانداری کیساتھ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کر

رہے ہیں، حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ملک میںمعاشی استحکام آرہا ہے وزیراعظم عمران خان اورانکی ٹیم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے معیشت کی مضبوطی کا اعتراف ورلڈ بنک سمیت بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی کرچکے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ سابقہ ادوار میں کرپشن اور بدعنوانی کے ذریعے پاکستان کواربوں ڈالر کا مقروض کرنیوالی اپوزیشن آج اپنی سیاسی دکانداری چکانے کیلئے حکومت کی پالیسیوں کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *