’بل گیٹس سابقہ بیوی کی جدائی کے غم میں مبتلا‘ طلاق کے بعد پہلی بار اہم چیز توجہ مرکز بن گئی

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )بل گیٹس طلاق کے بعد بھی سابقہ بیوی کی جدائی کے غم میں مبتلا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس طلاق کے بعد پہلی بار منظرعام پر آئے ہیں جہاں ان کے ہاتھ میں موجود شادی کی انگوٹھی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔خیال رہے کہ مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی

بل گیٹس نے اپنی سابقہ اہلیہ ملینڈا کو 80 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے شیئرز منتقل کر دئیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس اپنی اہلیہ ملینڈا سے علیحدگی کے بعد اب تک 3 ارب ڈالر انہیںمنتقل کر چکے ہیں جس میں کینیڈا کے قومی ریلوے اور آٹو نیشن کے حصص بھی شامل ہیں۔بل گیٹس نے ڈیری اینڈ کمپنی کے حصص میں سے 80 کروڑ 50 لاکھ کے حصص ملینڈا کو منتقل کر دئیے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈیری اینڈ کمپنی میں بل گیٹس کے حصص کا 7 فیصد ہے۔طلاق کی درخواست میں انکشاف کیا گیا کہ 1994 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے شادی سے قبل معاہدہ نہیں کیا تھا اور واشنگٹن ریاست کے قانون کے تحت جوڑوں میں طلاق ہونے پر اثاثے مساوی بنیادوں پر تقسیم کردیے جاتے ہیں۔ملینڈا کو طلاق دینے سے قبل بل گیٹس 146 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔بل گیٹس اور ملینڈا میں علیحدگی کی وجہ بل گیٹس کے اپنی ملازمہ کے ساتھ تعلقات بنے تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *