یہ میاں صاحب کی حکومت نہیں جو لاہور جمخانہ میں بھی امپائر ملا کر کھیلیں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ میاں صاحب کی حکومت نہیں جو لاہور جمخانہ میں بھی امپائر ملا کر کھیلیں، یہ عمران خان کی حکومت ہے جس نے عالمی کرکٹ میں نیوٹرل امپائر کے ساتھ میچ کھیلنا دنیا کو سکھایا۔اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ شہباز شریف کہتے ہیں کے نیشنل اکائونٹ کمیٹی میٹنگ میں سوال پوچھے گئے ، اس سے ثابت ہوا کے اعدادوشمار ٹھیک نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ آپ کا زمانہ نہیں جہاں کمیٹی کو بتا دیا جائے کے کیا اعلان کرنا ہے، پروفیشنل غیر سیاسی کمیٹی میں

سوال اٹھائے گئے، ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی اور متفقہ فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ میاں صاحب کی حکومت نہیں جو لاہور جمخانہ میں بھی امپائر ملا کر کھیلیں، یہ عمران خان کی حکومت ہے جس نے عالمی کرکٹ میں نیوٹرل امپائر کے ساتھ میچ کھیلنا دنیا کو سکھایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کو یقین یہ نہیں آ رہا کے جس معیشت کو آپ تباہ کر گئے تھے اس کو کرونا کے باوجود عمران خان نے زندہ کیسے کر لیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *