حکومت نے چوہدری نثار کا حلف روکنے کی تیاری کر لی

لاہور(این این آئی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی پیر کو پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے ،پنجاب حکومت نے تکنیکی بنیاد پر چوہدری نثار کا حلف روکنے کی تیاری کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا کہ ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے کی مدت کے بارے آرڈیننس کابینہ سے منظور ہوچکا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے جواز بنا کر حلف روکنے کی کوشش کی جائے گی۔وزیر قانون فروغ نسیم کے قریبی زرائع نے بتایا کہ جب تک آرڈیننس کا باضابطہ نفاذنہیں ہوجاتا، حلف اٹھانے میں کوئی ممانعت نہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس

کے دوران آرڈیننس نہیں آسکتا، قانونی اور آئینی جواز بنا کر پنجاب حکومت مزید وقت لینا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں عثمان بزدار اور جہانگیر ترین کی سیاست کو حلف سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چوہدری نثار حلف سے قبل تمام سیاسی پہلوئوں کو پبلک کر سکتے ہیں اور وہ اپنے حلقے کی جیتی ہوئی نشست کو ضائع نہیں کرنا چاہتے، حکومت آرڈیننس کے زریعے اسحاق ڈار کی جگہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانا چاہتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.