شہباز شریف کا بلیک لسٹ سے نام نکلوانے سے متعلق درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے بلیک لسٹ سے نام نکلوانے سے متعلق تمام درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام حکومت کی طرف سے ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا جس کیخلاف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔تاہم لیگی صدر نے بلیک لسٹ سے نام نکلوانے سے متعلق تمام درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، فیصلے پر عملدرآمدکی درخواست واپس لینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ شہباز کی جانب سے درخواست اعظم نذیر

تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ جسٹس علی باقر نجفی 24 مئی کو شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں وفاقی حکومت نے شامل کر دیا، نام ای سی ایل میں شامل ہونے کیباعث درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے 26مئی کے لیے عمل درآمد کیس میں نوٹسز جاری کررکھے ہیں۔ عمل درآمد سے متعلق درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتے، عدالت درخواست واپس کرے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.