سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)آج بروز جمعہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1900روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جس کے بعد فی تولہ کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار500 روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1628 روپے اضافے کے بعد 93 ہزار878 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخر روز امریکی ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر ، انٹر بینک میں سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10پیسے سستا ہو گیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخر روز جمعہ کو امریکی ڈالر کی اڑان کو بریک لگ گئی ، انٹر بینک میں 10پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 153 روپے 46 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی پاکستانی روپے پر مریکی ڈالر کادباو برقرار رہا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالرمزید 25پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں40پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید 25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید153.10روپے سے بڑھ کر153.35روپے اور قیمت فروخت153.20روپے سے بڑھ کر153.45روپے پر جا پہنچی اسی طرح40پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید153.60روپے سے بڑھ کر154روپے اور قیمت فروخت154روپے سے بڑھ کر154.30روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید186روپے سے بڑھ کر 186.50روپے اور قیمت فروخت 187.80روپے سے بڑھ کر188روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 216روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت218روپے سے گھٹ کر217.50روپے ہوگئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *