ڈالر کی اڑان کو ریورس گیئر ، انٹر بینک میں سستا ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) کاروباری ہفتے کے آخر روز امریکی ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر ، انٹر بینک میں سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10پیسے سستا ہو گیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخر روز جمعہ کو امریکی ڈالر کی اڑان کو بریک لگ گئی ، انٹر بینک میں 10پیسے سستا ہو گیا

جس کے بعد نئی قیمت 153 روپے 46 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی پاکستانی روپے پر مریکی ڈالر کادباو برقرار رہا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالرمزید 25پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں40پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میںمزید 25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید153.10روپے سے بڑھ کر153.35روپے اور قیمت فروخت153.20روپے سے بڑھ کر153.45روپے پر جا پہنچی اسی طرح40پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید153.60روپے سے بڑھ کر154روپے اور قیمت فروخت154روپے سے بڑھ کر154.30روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید186روپے سے بڑھ کر 186.50روپے اور قیمت فروخت 187.80روپے سے بڑھ کر188روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 216روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت218روپے سے گھٹ کر217.50روپے ہوگئی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.