عالم دین مولانا طارق جمیل کا انسانیت کیلئے زبردست اقدام ، سروس کا آغاز کردیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل نے برانڈ کے بعد ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر ایم ٹی جے فاونڈیشن کے پیج پر ایمبولنس سروس کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے سروس شروع کرنے کا

اعلان کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق  انسٹاگرام پر وائرل تصاویر میں مولانا طارق جمیل کو بھی ایمبولینس سروس کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فاونڈیشن کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں ان افراد کا بھی شکریہ اداکیا گیا ہے جنہوں نے ضرورت مندوں کے لئے ایمبولینس سروس کی فراہمی میں تعاون کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل مولانا طارق جمیل کی جانب سے برانڈ بھی لانچ کی جاچکی ہے۔  برانڈ لانچنگ کے حوالے سے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ وہ یہ برانڈ کسی کاروباری نیت یا کسی کے مقابلے میں لانچ نہیں کر رہے بلکہ مدارس کو پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.