ملک بھر میں فضائی سفر کرنیوالوں پرنئے ٹیکس عائد مسافروں کا شدید ردعمل

لاہور(این این آئی) لاہور،کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر کیلئے فضائی سفر کرنے والوں پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ٹکٹ پر600روپے کے نئے ٹیکس عائد کردیئے گئے۔ 17مئی سے پہلے خریدے گئے ٹکٹ پر سفر سے پہلے اضافی 600روپے لئے جائیں گے۔ٹکٹ پر سو روپے سکیو رٹی فیس اورپانچ سو روپے ایمبارکشن فیس لی جائے گی۔17مئی کے بعد خریدے گئے ٹکٹ میں اضافی ٹیکس شامل ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے سے خریدے گئے فضائی ٹکٹ پر 600 روپے کا ٹیکس لگانا ناانصافی ہے اور پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ پر اضافی چارجز کیسے لگائے جاسکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.