بھارت، سمندری طوفان سےجہاز ڈوب گیا 100سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)طوفان تاؤتے سے ممبئی کےساحل کےقریب بحری جہاز ڈوب گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جہاز ڈوبنے سے 127افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سمندری طوفان گزشتہ رات بھارتی شہرگجرات سے ٹکرایا تھا۔ہندوستانی بحریہ نے ساحل کے

ساتھ پٹی میں پھنسے ہوئے سینکڑوں افراد کو بچانے کے لیے دو جہاز روانہ کیے تھے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق طوفان 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ساحل سے ٹکرایا، جس کے بعد اس کی شدت میں کمی آ گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سمندری طوفان ٹاؤٹے کا ممبئی کے ساحل سے گجرات کی طرف جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، شہر میں امدادی ٹیمیں تعینات کر دی گئیں، بارشوں اورطوفان سے کرناٹکا میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان کے پیش نظر بھارتی بحریہ، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، سیلاب بچاؤ یونٹ کی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں، بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ طوفان 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے جس میں مزید شدت کا امکان ہے، شہر میں ہسپتالوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ 500 کورونا مریض دیگر شہروں میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔دوسری جانب کرناٹکا میں بارش اورطوفان کے دوران مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.