وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ پندرہ روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے، ان کے بقول پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی وجہ سے حکومت کو 2.77 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ اس طرح گزشتہ پانچ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس طرح اس بار بھی وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.