عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی کاروبار کے پہلے روز ہی ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی(آن لائن) ملکی کرنسی مارکیٹ میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ دبائو کا شکار دیکھا گیا جس کی وجہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر گھٹ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کااضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 152.40روپے سے بڑھ کر152.60روپے اور قیمت فروخت152.50روپے سے بڑھ کر152.70روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20پیسے بڑھ گئیجس سے ڈالر کی قیمت خرید 152.60روپے سے بڑھ کر152.70روپے

اور قیمت فروخت153روپے سے بڑھ کر153.20روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں75پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 183.80روپے سے بڑھ کر184.65روپے اور قیمت فروخت185.50روپے سے بڑھ کر186.25روپے ہو گئی2.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211.50روپے سے بڑھ کر214روپے اور قیمت فروخت213.50روپے سے بڑھ کر216روپے ہو گئی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.