معیشت بہتر ہو رہی ہے، حکومتی ترجمان کامیابیاں اجاگر کریں

اسلام آبا د(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیس ہیں، کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں، قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جا سکتا، قانون کی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، ہماری 25 سالہ سیاسی جدوجہد انصاف اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد ہے، احتساب کا عمل اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رہے گی۔پیر کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی کارکردگی اور معیشت کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔وزیر اعظم نے ترجمانوں کو معاشی کامیابیاں

عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی اقدامات کے باعث ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،عوام کو بتائیں کہ پاکستان کی برآمدات 13.50 فیصد بڑھ گئی ہیں۔وزیر اعظم وزیر اعظم نے کہاکہ بتایا جائے کہ کرنٹ اکاؤنٹ گزشتہ 10 ماہ سے سرپلس میں ہے،آئی ٹی مصنوعات کی برآمدت 44 فیصد بڑھ گئیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سیمنٹ کی فروخت میں کئی ماہ سے 40 فیصد اضافہ ہوا،ٹریکٹرز کی فروخت 58 فیصد بڑھ گئی ،حکومتی اقدامات کیوجہ سے کسانوں کو 1100 ارب زیادہ ملے،عالمی سطح پر مہنگائی کیوجہ سے پاکستان پر بھی اثرات پڑے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عالمی سطح پر کروڈ آئل،پام آئل اور دیگر چیزیں مہنگی ہوئیں،قانون کی بالادستی اور احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیس ہیں، کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں، قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جا سکتا، قانون کی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.