زمین پر قبضہ، پولیس جاوید ہاشمی کی گرفتاری کیلئے پہنچ گئی

لاہو ر(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کی چادر چار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ہے ،یہ گھٹیا سوچ اور زہنیت کی عکاس ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ جو چاہے کر لو، وقت بدل رہا ہے۔ اس وقت سے ڈرو جب اپنے بچائو کے لیے تمھارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی۔ ان شااللہ فتح حق اور سچ کی ہو گی۔ دوسری جانب سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں کہاکہ پولیس ہمارے گھروں کی دیواروں کو گرا رہی ہے اور میں پولیس کو گرفتاری دینے جا رہا ہوں۔ پولیس وجہ بھی نہیں بتا رہی کہ ایسا کیوں کر رہی ہے۔ پولیس سینئر سیاسی رہنما کی گرفتاری کے لئے پہنچ گئی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.