مریم نواز کا رویہ بھی بھارتی سیاستدانوں کی طرح ، فواد چودھری نے لیگی رہنما پر ایک اور الزام عائد کر دیا

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ جس طرح اتر پردیش الیکشن مہم میں بھارتی سیاستدانوں نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائیں ، یہاں یہی رویہ مریم نواز کا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر ہندوستان میں لوگ سڑکوں پر بے آسرا پڑے ہیں تو اس لئے کہ ہسپتالوں میں جگہ نہیں آکسیجن بیڈز ختم ہو چکے ہیں ،اس حالت میں پہنچنے کی بڑی وجہ وہاں کے سیاستدانوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ تھا۔فواد چودھری نے مریم نواز کے گزشتہ روز کے شیخو پورہ جلسے کی ویڈیوشیئر کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں یہی رویہ مریم نواز کا جو ملک میں کورونا پھیلا نے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.