ملک بھرکے سیاحتی مقامات کے بارے میں این سی او سی نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (این این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وبا کے پیشِ نظر ملک بھرکے سیاحتی مقامات کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عید کی تعطیلات کے بعد دفاتر پیر سے 50 فیصد حاضری کی شرط کے ساتھ کھل گئے ہیں اور ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو چکی ہے جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے 50 فیصد کم مسافروں کی شرط لازمی ہو گی۔اس کے علاوہ 70 فیصد مسافروں کو بٹھانے کی شرط

کے ساتھ ٹرینیں بھی چلیں گی ،ملک بھر کے بازار پیر سے رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ریسٹورینٹس بدستور ڈائن اِن کے لیے بند رہیں گے، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.