وفاقی کابینہ کا شہباز شریف کے خلاف بڑا فیصلہ، حتمی منظوری دے دی

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا نام پیر کی صبح ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا، اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے حتمی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شہباز شریف کا نام عید کی چھٹیوں کے بعد ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم چاہتے تھے کہ یہ تاثر ہر گز نہ جائے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران اپوزیشن لیڈر کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.