متحدہ عرب امارات نے عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودیہ عرب اور عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا، بروز جمعرات کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔چاند کے حوالے سے انڈو نیشیا اور ملائشیا نےعید الفطر کی تاریخ کااعلان کر دیا ہے ۔ دونوں ممالک کی

رویت ہلال کمیٹیوں نے شوال کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا جس کے بعد دونوں ممالک میں بھی عید الفطر بروز جمعرات 13مئی کو منائی جائے گی ۔ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذی عیدالفطر 12 مئی کو نہیں ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں بدھ کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے آج چاند کی رویت کے حوالے سے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ چاند نظر آنے کی شہادتیں رپورٹ کریں تاہم چاند نظر آنے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔ادھر پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو کراچی میں ہوگا۔خیال رہے کہ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے پہلے ہی کہا ہے کہ اس سال پوری قوم ایک ساتھ روزہ رکھے گی اور ایک ساتھ عید منائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.