اسلام آباد میں تلخ کلامی کے بعد میجر کو تھپڑ مارنے والا پولیس اہلکار معطل‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حاضر سروس فوجی افسر کیساتھ اور تھپڑ مانے والا پولیس اہلکار معطل ۔تفصیلات کے مطابق وفاق کے علاقہ دامن کوہ کی چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار نے حاضر سروس میجر کیساتھ بدتمیز اور تھپڑا مار دیا ۔ آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے

ایس پی سٹی سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ چیک پوسٹ پر آگے والی گاڑی کو بغیر چیک کیے جانے کی اجازت پچھلی گاڑی کے مسافر بھڑک گئے جبکہ گاڑی میں لہتراڑ گائوں کے لوگ اس میں سوار تھے ، بحث تلخ کلامی میں تبدیل ہوئے جبکہ پولیس اہلکار نے غصے میں آکر گاڑی میں موجود پاک فوج کے حاضرسروس میجر کو تھپڑ دے مارا جسے کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کلیا ۔ واقعہ کی فوٹیج بھی تیزی کیساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 8 مئی سے 16 مئی تک اسلام آباد کے تمام تفریحی مقامات کو بند کرکے نقل و حرکت کو محدود کرنے کے احکامات جاری کیے گے تھے جس کے بعد اسلام آباد سے دامن کوہ اور مونال کی جانب جانے والے راستوں کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.