سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں زکوٰة کے چاولوں کی تقسیم شروع‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)حکومت سعودیہ کی طرف سے پاکستان میں زکوٰة کے چاولوں کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج 19ہزار افراد کو چاولوں کی تقسیم ہورہی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں ایک لاکھ 14 ہزار افراد کو فائدہ ہوگا۔شاہ سلیمان فاونڈیشن کیجانب سے دی گئی زکوٰة کے ایک

تھیلےکا وزن 21کلو ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں عیدالفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جدہ فلکیاتی انجمن نے بتایاکہ اس بار رمضان کے 30 روزے متوقع ہیں۔ عید کا چاند بارہ مئی بدھ کو نظر آئے گا۔ عید الفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان ہے۔سعودی عرب میں عید الفطر کا سرکاری فیصلہ سپریم کورٹ کرے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.