شیخ رشید کو شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مل گئی‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )نیب نے شہباز شریف کا نام ( ای سی ایل ) میں ڈالنےکیلئے درخواست وزارت داخلہ کو بھجوا دی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکے دوران وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیب کی درخواست پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے

متعلق کل وزارت داخلہ میں میٹنگ بلائی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ صبح طے کیا جائے گا کہ شہباز شریف کے حوالے سے نیب درخواست میٹنگ کب ہوگی۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ میٹنگ میں فیصلہ کریں گے کہ نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے یا نہیں اور پھر فیصلہ کابینہ کو بھجوایا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے سعودی عرب سے قیدیوں کی واپسی کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق گیارہ سو قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں شفٹ کریں گے -شیخ رشید احمد نے کہاکہ منشیات میں ملوث بائیس اور اٹھ قتل میں ملوث قیدیوں کو واپس نہیں لایا جارہا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم سے ایک ارب روپے فنڈ کی درخواست کی ہے انہوںنے کہاکہ اگر مل جائے تو معمولی جرائم میں دو ہزار پانچ سے قید سینکڑوں قیدیوں کو رہائی مل سکتی ہے انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے تحت چھوٹے جرائم میں ملوث قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں شفٹ کرنا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.