وزیراعظم عمران خان کاپمز ہسپتال کے کرونا وارڈ کا اچانک دورہ، کورونا مریضوں کی خیریت دریافت کی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )وزیراعظم عمران خان نے پمز اسپتال کے کورونا وارڈ کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیراعظم ہائوس کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’وزیراعظم عمران خان کا پمز ہسپتال میں

کورونا وارڈ کا اچانک دورہ کیا ہے ، مریضوں سے ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کی اور ان کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، وزیراعظم بغیر اطلاع دیئے اچانک نک پمز اسپتال پہنچ گئے۔ سربراہ پمز اسپتال ڈاکٹر منہاج کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بغیر پروٹوکول کے اسپتال آئے ان کے ہمراہ فیصل جاوید تھے۔ دوسری جانب عید کے دوران ویکسین مراکزمیں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ملک بھرمیں ویکیسنیشن مراکزمیں عید کے دوران دودن چھٹی ہوگی جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ویکسین مراکزعید کے پہلے اوردوسرے روزبند ہوں گے۔ چھٹیوں میں دودن کے علاوہ ویکسین مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔اس سے قبل حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ویکسینیشن سینٹرزعید کی تعطیلات کے دوران بھی کھلے رہیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.