حکومت کا حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی نئے سرے سے تفتیش کرنےکا فیصلہ‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی )تحریک انصاف کی حکومت نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف حدیبیہ پیپرز ملز کا مقدمہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حدیبیہ کا مقدمہ

سابق وزیراعظم میاںنواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کیخلاف کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا، اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ حدیبیہ پیپرز ملز نامی کمپنی شریف خاندان نے 1992 میں کمپنی آرڈیننس 1984 کے تحت قائم کی ۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے واقعات میں ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان مائوں کو قوم کا سلام جنہوں نے اپنے لال مٹی کی محبت میں قربان کئے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کے نتیجہ میں سیکورٹی گشت پر مامور تین ایف سی اہلکار شہید اور پانچ جوان زخمی ہوگئے تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.