پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ میچ بھی جیت لیا، زمبابوے کو وائٹ واش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی ایک اننگز اور 147 رنز سے جیت کر زمبابوے کو وائٹ واش کر لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دوسری اننگز میں زمبابوے کی پوری ٹیم 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ میزبان ٹیم کی

جانب سے چکابوا 80 اور برینڈن ٹیلر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے 5، 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بہترین بلے بازی پر عابد علی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ فاسٹ بولرحسن علی عمدہ بولنگ پر پلیئرآف دی سیریز قرار پائے۔خیال رہے کہ پاکستان کے 510 رنز کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.