شہباز شریف وزیراعظم اور چوہدری نثار وزیراعلیٰ ہوں گے، شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان ملاقات کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف وزیراعظم اور چوہدری نثار وزیراعلیٰ ہوں گے، اس بات کا دعویٰ معروف صحافی ہارون رشید نے کیا، انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ہارون رشید نے کہاکہ اگر معاملہ شہباز شریف کی حکومت بنانے کی جانب جاتا ہے تو چوہدری نثار بھی اس میں شامل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے بغیر شہباز شریف ایک قدم نہیں چلتے۔شہباز شریف سیاسی طور پر ہمیشہ چوہدری نثار پر انحصار کرتے ہیں۔معروف صحافی نے کہا کہ شہباز شریف کی خواہش ہو گی کہ اگر لندن کے

دورے میں معاملات آگے بڑھتے ہیں تو اگلے وزیر اعلیٰ چوہدری نثار ہوں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی بھی خواہش ہوگی کہ شہباز شریف وزیراعظم بن جائیں۔معروف صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز شریف وزیراعظم بن جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ چوہدری نثار پریکٹیکلی وزیراعلیٰہوں گے۔معروف صحافی ہارون رشید نے شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات کی انتہائی اہم قراردیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.