اسلام آبادکے پولی کلینک اسپتال کے اسٹورز میں زائدالمیعاد دواؤں کی موجودگی کا انکشاف

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی دارلحکومت کے پولی کلینک اسپتال کے اسٹورز میں زائدالمیعاد دواؤں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پولی کلینک اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نائلہ اسرار نے چیف فارماسسٹ کو شوکازجاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ زائد المیعاد دواؤں کے باعث سیکڑوں مریضوں کی زندگی کو داؤ پر لگایا گیا۔شوکاز میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپتال میں موجود زائد المیعاد دوائیں کمپنی کو واپس نہیں کی گئیں، مطمئن نہ کیا گیا تو ایسی دواؤں کی قیمت چیف فارماسسٹ سے وصول کی جائے گی۔پولی کلینک اسپتال کی جانب سے چیف فارماسسٹسے 7 روز میں رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.