شدید آندھی اور موسلا دھار بارش موسمیات والوں نے روزہ داروں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.