’’اپنے بھائی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بہترین رہی‘‘ سعودی نائب وزیر دفاع کا ملاقات کے بعد اہم پیغام جاری

جدہ ( آن لائن/آن لائن ) سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ، اپنے بھائی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملا اور ان سے ملاقات بہترین رہی۔ سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ ملاقات میںدوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ دونوں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کے مقاصد کے حصول پر اتفاق کیا ہے ۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات خصوصاً فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور محمد بن سلمان کی ملاقات میں خطے میں قیام امن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پر عزم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات اخوت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دونوں اقوام امت مسلمہ کے امن، استحکام اور بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.