انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ ، مزید سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 20پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 153.24پیسے گر کر 153.04ہو گئی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے سماجی رابطے کی

ویب سائٹ پر جاری اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں 20پیسے کمی سامنے آئی جس کے بعد نئی قیمت 153.24روپے سے گر کر 153.04ہو گئی ہے ۔ گزشتہ رو ز منگل انٹر بینک میں کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں15پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید15پیسے کی کمی سے153.35روپے سے گھٹ کر153.20روپے اور قیمت فروخت153.45روپے سے گھٹ کر153.30 رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید153.50روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت 153.80روپے سے بڑھ کر153.90روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید184روپے سے گھٹ کر183.50روپے اور قیمت فروخت186روپے سے گھٹ کر185.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈکی قیمت خرید211.50روپے سے بڑھ کر211.75روپے اور قیمت فروخت 213.50روپے سے بڑھ کر213.75روپے ہوگئی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.