8 مئی کو بینک کھلیں گے یا نہیں؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا

ۡکراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 8 مئی بروز ہفتہ کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے صبح 9 تا دوپہر 2 بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کیاہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 10تا 15 مئی عیدالفطر کی چھٹیاں ہیں۔عوام کی سہولت کیلئے8 مئی کو بینکس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے عالمی وبا کورونا کے ممکنہ پھیلائو کو روکنے کیلئے عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.