آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سعودی عرب پہنچ گئے‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر آج ریاض پہنچ گئے ہیں ۔ ریاض ائیرپورٹ پرپاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر اور ملٹری اتاشی ہارون اسحاق راجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا ۔ تفصیلات کے

مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پاکستان کے دیرینہ دوست ملک سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے سرکاری دورہ کے دوران سعودی عرب کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 25ویں روزے سعودی عرب روانہ ہونگے، جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔اپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیراعظم پاکستان ملک وقوم اور امت مسلمہ کے لئے خسوصی دعائیں کریں گے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پہلے سے ہی شیڈول ہے، وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت میں سعودی عرب کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *