سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں ،وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر پر چھٹیوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )عید الفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں ، وزیراعظم عمران خان نے 6چھٹیوں کی منظوری دے دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق رواں سال عید الفطر کے موقع پر 10مئی سے 15مئی تک تعطیلات ہونگی جس کے وزیراعظم نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اسدعمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں عیدالفطر کے موقع پر 10 سے 15 مئی تک چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔اسد عمر کا کہناتھا کہ عید الفطر کیلئے خصوصی ٹرینیں سات مئی سے چلائی جائیں گی جبکہ چاند رات کے بازاروں پر پابندی ہو گی ، 8 سے 16 مئی تک انٹر سٹی ٹرانسپور ٹ پر مکمل پابندی ہو گی ، عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *