”کوئی ہمیں آکسیجن سلنڈر دے دو“ بھارت میں قائم نیوزی لینڈ کے ہائی کمیشن کی ٹوئٹر پر اپیل، ہنگامہ برپا ہو گیا

نئی دلی (نیوز ڈیسک) کوئی ہمیں آکسیجن سلنڈر دے دو، بھارت میں قائم نیوزی لینڈ کے ہائی کمیشن کی طرف سے ٹوئٹر پر آکسیجن سلنڈر مانگنے پر بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا، ہائی کمیشن کی جانب سے ٹوئٹر پر اپیل کی گئی کہ ہمیں فوری طور آکسیجن سلنڈر کی ضرورت ہے اور اس ٹوئٹ میں انہوں نے ایک این جی او کو بھی ٹیگ کیا، اس ٹوئٹ پر لوگوں نے اسے بھارت پر تنقید قرار دینا شروع کر دیا، جس پر نیوزی لینڈ

کے ہائی کمیشن کی جانب سے دوبارہ ری ٹوئٹ کیا گیا اور کہا گیا کہ ہمارے اس ٹویٹ کا غلط مطلب لیا گیا انہیں واقعی آکسیجن کی ضرورت تھی، این جی او کے اہلکار آکسیجن سلنڈر لے کر نیوزی لینڈ ہائی کمیشن کے گیٹ پر پہنچ گئے اور ٹوئٹر پر ہی پیغام دیا کہ گیٹ کھولیں اور قیمتی انسانی جان بروقت بچانے میں مدد کریں، اس ٹوئٹ کے بعد نیوزی لینڈ ہائی کمیشن حکام نے وہ آکسیجن سلنڈر حاصل کر لیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *