بشیر میمن کا یوٹرن، اب اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے وزیراعظم اور حکومت پر عائد کیے جانے والے الزامات واپس لے لیے۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر

اس حوالے سے ایک ٹویٹ کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم کی ذات پرالزام لگائیں، ہیڈلائنزبنائیں اور پھریوٹرن لےلیں،فواد چوہدری نے لکھا کہ ’کسی چینل کو اس بات پر تاکید کرو تو انہیں میڈیا کی آزادی میں خطرہ اور مہمان سےپوچھو تو وہ سیاسی انتقام کا نعرہ لگا دیتا ہے‘۔ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ اب اس قسم کے سلسلے کو فوری بند ہوجانا چاہیے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ’بشیرمیمن نے اپنےالزامات واپس لےلیے‘۔ شہباز گل نے مزید لکھا کہ ’وزیراعظم عمران خان کا اللہ پرایمان ہے اور وہ محمد ﷺ کے سچے عاشق ہیں، اس لیے اللہ اُن کی حفاظت کرتا ہے‘۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *