’’آپ کی حرکتیں نہیں ہیں اسسٹنٹ کمشنر والی‘‘ فردوس عاشق اعوان نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو جھاڑ پلا دی‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)”وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر کو جھاڑ پلا دی ۔ تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان بازار کے دورے پرخاتون اسسٹنٹ کمشنر پر بر س پڑیں ، انکا کہنا تھا کہ یہ آپ اور آپ کے سٹاف کی ڈیوٹی ہے ،

یہاں پر تھرڈ کلاس فروٹ فروخت ہو رہا ہے ،ہم عوام کو لیٹروں کے ہاتھوں نہیں چھوڑ سکتے ، گورنمنٹ تو یہاں بھی جواب دہ ہے ، یہ سب چیک کرنا آپ کا فرض ہے آپ تنخواہ اس چیز کی لیتی ہیں ، مجھے اس چیز کی تنخواہ نہیں دی جاتی ، آپ کی فرض ہےکہ آپ یہاں پر دیکھیں کہ کیا غلط ہو رہا ہے ، جس پر خاتون اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ میڈیم اس پر آرام سے بات کی جا سکتی ہے ، یہاں پر شدید رش ہے جس پر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ رش تو سب کیلئے ہے ، آپ آسمان سے اتری ہوئی ہیں ، باقیوں کیلئے رش آپ کو نظر نہیں آ رہا آپ کو اپنی جان عزیز ہے ، سب کی جان ایک جیسی ہے ، آپ کی حرکتیں ہی اے سی والی نہیں ہیں ،جس بے غیرت نے آپ کو لگایا اس سے جا کر پوچھیں ، کوئی طریقہ کار ہی نہیں ہے تمہارا تم وی آئی پی ہو نہ ۔یہ سننے کے بعد خاتون اسسٹنٹ کمشنر وہاں سے چلی گئیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *