صرف 9 ماہ میں بیرونی قرضے میں 7 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ میں حکومت نے 7 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا ۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان نے 4 ارب 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض واپس بھی کیا، 1 ارب 34 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بجٹ سپورٹ کی مد میں حاصل کئے گئے، 3 ارب 12 کروڑ ڈالر کمرشل قرضوں کی ادائیگی کیلئے حاصل کئے گئے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے

1 ارب 35 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ لیا گیا، 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اجناس کی فنانسنگ کیلئے حاصل کیا گیا، چین نے پاکستان کو سیف ڈیپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر فراہم کئے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 1ارب 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا، عالمی بینک نے 2 ارب 25 کروڑ ڈالر میں سے پاکستان کو 93 کروڑ80 لاکھ ڈالر قرض دیا، فرانس نے 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالر، امریکہ نے 8 کروڑ 62 لاکھ اور چین نے 14 کروڑ 75 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *